لوسیان بلاگا

لوسیان بلاگا (9 مئی 1895 - 6 مئی 1961) رومانیہ کے فلسفی، شاعر، ڈرامہ نگار، شاعری کے مترجم اور ناول نگار تھے۔ وہ انٹربیلم دور کی رومانیہ کی ثقافت کی کمانڈنگ شخصیت تھے۔ Blaga 9 مئی 1895 کو   آسٹریا ہنگری میں پیدا ہوئے، ان کے والد آرتھوڈوکس پادری تھے۔ انہوں نے اپنے ابتدائی بچپن کو، خود نوشت سوانح عمری دی کرانیکل اینڈ دی سونگ آف ایجز میں بیان کیا ہے۔ ان کی ابتدائی تعلیم ہنگری میں Szászsebes (1902–1906) میں ہوئی، جس کے بعد اس نے براسو کے "Andrei Șaguna" ہائی اسکول (1906-1914) میں ایک رشتہ دار Iosif Blaga کی نگرانی میں تعلیم حاصل کی ۔ پہلی جنگ عظیم کے آغاز پر، انہوں نے ناگیززیبن میں مذہبی علوم کا آغاز کیا، جہاں انہوں نے 1917 میں گریجویشن کیا۔ 1917 سے 1920 تک، انہوں نے ویانا یونیورسٹی میں کورسز میں شرکت کی، جہاں انہوں نے فلسفہ پڑھا اور پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی ۔ 1939 میں، وہ کلج یونیورسٹی میں ثقافتی فلسفے کے پروفیسر بن گئے ۔ سیبیو میں اپنے قیام کے دوران، انہوں نے 1943 میں سالانہ میگزین سیکولم کی تدوین کی۔ انہیں 1948 میں کمیونسٹ حکومت کا انکار کرنے کی وجہ سے انہیں یونیورسٹی سے ہٹا دیا گیا ۔بعد میں انہیں بطور لائبرین کام کرنا پڑا ۔ ان کی تصانیف کی پبلشنگ پر بھی پابندی لگا دی گئی  1960 تک انہیں صرف ترجمہ شائع کرنے کی اجازت تھی۔ اس نے گوئٹے کی شاہکار تصنیف فوسٹ کا ترجمہ مکمل کیا۔ 1956 میں، انہیں فرانس کے بازل مونٹیانو اور اٹلی کے روزا ڈیل کونٹے کی تجویز پر ادب کے نوبل انعام کے لیے نامزد کیا گیا ۔ ان کی نظمیں سنہ 1962 تک ممنوع قرار دی گئی تھیں۔ انہیں کینسر کی تشخیص ہوئی اور وہ 6 مئی 1961 کو انتقال کر گئے۔ انہیں ان کی سالگرہ کے موقع پر سپرد خاک کیا گیا۔